نیوساؤتھ ویلز: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے شہر ساؤتھ ویلز کے چڑیا گھر میں موجود گوریلا نے زخمی چڑیا کی مدد کر کے رحم دلی کی مثال قائم کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گوریلے نے اپنے پنجرے میں گرنے والی زخمی چڑیا کو دیکھا تو وہ اُس کے پاس آیا۔گوریلا نے چڑیا کے پاس آکر اس کو ہاتھ سے پیار کیا اور اسے اڑانے کی کوشش بھی کی۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گوریلا نے جب زخمی چڑیا کو طبی امداد دی یا اُس کی حوصلہ افزائی کی تو اُس کی جان میں جان آئی اور پھر وہ کھڑی ہوگئی۔
اس منظر کو چڑیا گھر میں آنے والی دو خواتین سیاحوں نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کیا اور ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھ رہی تھی کہ گوریلا زخمی چڑیا کو نقصان پہنچائے گا مگر اُس نے تو نرس کا کام کیا اور طبی امداد دی۔