وارسا: (روزنامہ دنیا) پولینڈ کے دارالحکومت میں 150 فٹ گہرے سوئمنگ پول کی دھوم مچی ہے جو زیر زمین مصنوعی غاروں اور مایا تہذیب کے شکستہ کھنڈرات پر مشتمل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پول میں 8 ہزار مکعب فٹ پانی ہے جو کہ ایک عام پول کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے اور 5 میٹر کی گہرائی تک زیر زمین ہوٹل بھی ہے جس کے کمرے سے غوطہ خوروں کو اس دلچسپ و عجیب سوئمنگ میں تیراکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگر تیراک مزید گہرائی میں جاتے ہیں تو انہیں مصنوعی غار اور مایا تہذیب کے مصنوعی شکستہ آثار ملتے ہیں جو دیکھنے میں دلکش ہیں۔ یہ ایک مہم جو کے لیے بہترین مقام ہے ۔ یہاں ماہر غوطہ خور عوام کو تیراکی کی تربیت دینے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔
اس منفردسوئمنگ پول کا افتتاح کردیا گیا ہےاور کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے، پول میں پہلے دن تیراکی کرنے والی خاتون غوطہ خورکا کہنا تھا کہ یہ سمندر کے متبادل تو نہیں تاہم پانی میں غوطہ خوری کیلئے اچھی جگہ ہے۔
VIDEO: A 45.5-metre (150-foot) deep diving pool with artificial underwater caves and Mayan ruins, the world s deepest such structure, has opened near Warsaw. The complex, named Deepspot, even includes a small wreck for scuba and free divers to explore pic.twitter.com/UJznvE214n
— AFP News Agency (@AFP) November 23, 2020