ممبئی: (دنیا نیوز) ہندوستان کے ایک قصبے میں دیوالی کے بعد گورہبا یعنی گوبر کی جنگ کا عجیب و غریب تہوار منایا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسے تو دنیا بھر میں عجیب و غریب تہواروں کی کوئی کمی نہیں لیکن جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے قصبے گماتاپورا میں ہر سال گوبرسے جنگ کی جاتی ہے ۔ ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے گا ئے سے متعلق دیگر چیزوں جیسے گوبر اور پیشاب کو بھی بلاوں اورآفتوں کو بھگانےکی ٹوٹکا سمجھا جاتا ہے۔ اسی نظریئے کے تحت گماتارا کے باشندے گوبر کے گولے بنا کر ایک دوسرے کو مارتے ہیں جس سے ان کا مقصد پریشانیوں کو ختم کرنا ہے۔بعض مقامات پر توہندو اس قدر توہم پرست ہیں کہ بیماریوں کے خاتمے کیلئے گائے کے پیشاب کو علاج سمجھ کر پی جاتے ہیں۔
نئی دہلی میں رواں سال مارچ میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کورونا کے علاج کے طور پر لوگوں نے گائے کا پیشاب پیا، اس پارٹی میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شریک تھیں۔واضح رہے کہ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گائے کے پیشاب کے کورونا سے بچانے میں مددگار ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔