ماسکو: (ویب ڈیسک) روس سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، ایک شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسے سکے کو نکال لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ اس وقت پھنسا تھا جب وہ صرف 6 سال کا تھا تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈرسے بچے نے والدہ کو کچھ نہیں بتایا اور خود بھی اس بارے میں بھول گیا۔
میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بغیر کسی درد یا رکاوٹ کے 55 سال گزارلیے تاہم چند ماہ قبل بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر وہ ہسپتال جا پہنچے جہاں ڈاکٹر نے سکیننگ کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کی ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا، سکہ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس میں استعمال کیا جاتا تھا جس کی موجودہ قیمت ایک پینی سے بھی کم ہے۔