بیجنگ میں بچی کو دودھ پلانے کیلئے والد کا انوکھا اقدام

Published On 06 January,2021 09:26 am

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) کمسن بچوں کو ماں کی عدم موجودگی میں سنبھالنا والد کیلئے انتہائی کٹھن مرحلہ ہوتا ہے مگر چینی باشندے نے ایک ایسا طریقہ اختیار کیا کہ یہ مشکل فوری حل ہو گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے جیانگسی کی وویان کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے والد کو اپنی اہلیہ کی عدم موجودگی میں بچی کو دودھ پلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، بچی کو دودھ پلانے کیلئے باپ نے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔چینی والد کو جب بچی کو چپ کروانے کا کوئی طریقہ نہیں ملا تو انہوں نے ٹیبلٹ میں موجود اہلیہ کی تصویر اپنے چہرے پر لگائی اور بچے کو دودھ پلانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد نے بچی کو دودھ پلانے کیلئے ٹیبلٹ میں اہلیہ کی تصویر لگائی اور ٹیپ کے ذریعے اسے اپنے چہرے پر چسپاں کرکے بچی کے سامنے رکھ دیا، ان کا یہ طریقہ کام کرگیا اور بچی نے تصویر میں موجود والدہ کو دیکھتے ہوئے فوری دودھ پینا شروع کردیا۔
 

Advertisement