تازہ ترین
  • بریکنگ :- اقلیتی برادری کو کوٹہ کے حقوق ملنےچاہئیں،وزیرخارجہ بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- اقلیتی برادری کےحقوق کےتحفظ کےلیےاقدامات اٹھانےچاہئیں،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو
  • بریکنگ :- تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق دینے پر یقین رکھتے ہیں،بلاول بھٹو

موبائل چوری کی انوکھی واردات، متاثرہ شخص مقروض ہوگیا

Published On 07 January,2021 10:25 am

ماسکو:(روزنامہ دنیا) روس میں فون چوری کرنیوالے نامعلوم شخص نے بینک سے بھاری قرضہ حاصل کر کے مالک کو پھنسا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولادیمیر وولوکووک نامی شخص کا سمارٹ فون چوری ہوا جس کے بعد چور نے اُس میں موجود بینک ایپلیکیشن لاگ ان ہونے کا فائدہ اٹھایا۔چور نے موقع غنیمت جان کر بیس ہزار ڈالرز قرض لینے کی درخواست بینک کو دی جس پر بینک نے اُسے یہ پیسے دے دئیے ۔نامعلوم شخص پیسے لے کر چلتا بنا، مالک کو اُس وقت دھچکا پہنچا جب بینک سے اُس کے پاس قسط لینے افسر پہنچے۔

ولادیمیر نے بتایا کہ اُس کا فون چوری ہوا ہے اور اُس نے کسی بھی قسم کا قرضہ حاصل نہیں کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ بینک قرض کی درخواست منسوخ نہیں کررہا۔ دوسری جانب بینک نے مؤقف اختیار کیا کہ ولادیمیر کو چوبیس گھنٹے سے پہلے بینک رابطہ کرنا تھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔