600 ملین ڈالر کا پیزا، قیمت کا احساس 10سال بعد ہوا

Published On 24 March,2021 10:58 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) دنیا کا سب سے مہنگا پیزا پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے بدلے فروخت کیا گیا جس کی اب مالیت 600 ڈالر بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پیزا کی خریداری 10سال قبل کی گئی تھی اور آنے والے وقتوں میں بھی شاید یہ ریکارڈ نہ ٹوٹ سکے ۔ 10برس قبل 600 ملین ڈالر میں تاریخ کا سب سے مہنگا پیزا خریداگیاتھا۔ مئی2010 میں پیزا 10 ہزار بٹ کوائنز میں خریدا گیا، جو کرپٹو کرنسی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق 600 ملین امریکی ڈالر کے برابر رقم بنتی ہے ۔

اس وقت پیزا کی قیمت 30 ڈالر تھی جبکہ اس وقت ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 0.003 ڈالر سے زیادہ نہیں تھی۔