مراکش میں خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش، خاندان خوشی سے نہال

Published On 05 May,2021 09:59 am

رباط : (دنیا نیوز) مراکش کے ہسپتال میں خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاندان خوشی سے نہال ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماں حلیمہ کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے، مالی کی وزیر صحت کے مطابق 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچے صحت مند ہیں۔ خاتون کے الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جس پر خاتون کو مراکش منتقل کر دیا گیا تھا۔

خاتون کے ہاں 5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کے ہسپتال میں ہوئی، خوشیوں میں ڈوبی ماں کی طبی عملے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

طبی ماہرین کے مطابق 9 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش میڈیکل ہسٹری میں ایک منفرد واقعہ ہے، عموما اتنی زیادہ تعداد میں ماں کے شکم میں بچے اپنی مدت پوری نہیں کر پاتے۔

حلیمہ نامی خاتون کو 20 مارچ کو مراکش کی ایک کلینک میں داخل کیا گیا تھا، ان کو بچوں کے ہمراہ جلد اپنے ملک واپس مالی منتقل کر دیا جائے گا۔