نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) شادی کے دوران ورمالا پہنانے کی رسم کے دوران دلہن نے سٹیج پر دلہا کے ساتھ کبڈی کھیلنا شروع کر دی، مہمان ہکا بکا رہ گئے۔
پرانے وقتوں میں دولہا اور دلہن اپنی شادی کے دوران اور اس کے بعد بھی ایک دوسرے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ سب کچھ تبدیل ہوگیا۔
انٹرنیٹ پر بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک اور ویڈیو نے دھوم مچادی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا نے تو دلہن کی جانب سے پہنائے گئے ہار کو بڑے آرام سے پہنا۔ لیکن جب دلہن کی ہار پہننے کی باری آئی تو اس نے روایتی مشرقی دلہن کا معاملہ چھوڑ کر اپنا لہنگا سنبھالا اور سٹیج پر ادھر سے اُدھر بھاگنا اور اچھلنا شروع کر دیا۔
بے چارہ دلہا ہار لیے ایک طرف سے دلہن کے پیچھے بھاگنے لگا کہ اسے ہار پہنا دے لیکن دلہن کی پھرتی کے آگے بے بس نظر آرہا تھا۔
यूं तो यह जयमाल का दृश्य है, पर दुल्हन की हरकत देखकर लगता है कि वो कबड्डी खेलने के इरादे से आई थी।
— Manish Mishra (@mmanishmishra) July 23, 2021
दूल्हे के दोस्तों का धन्यवाद जिन्होंने जयमाल सम्पन्न करवाने में मदद की। @navalkant @sengarlive @candidbhanot @PANKAJPARASHAR_ @nadeemNBT pic.twitter.com/cDzH0o8rQx