ہاتھوں سے محروم شخص پاؤں سے کیرم کھیلنے کا ماہر

ہاتھوں سے محروم شخص پاؤں سے کیرم کھیلنے کا ماہر

یہ ویڈیو مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے شیئر کی جس میں دونوں ہاتھوں سے محروم شخص کو دیگر افراد کے درمیان پیروں سے کیرم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے دیگر افراد کو بھی اس باہمت شخص سے سبق سیکھنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناممکن اور ممکن کے درمیان فرق عزم کا ہے، ہرشاد گھوٹانکر اس کی بہترین مثال ہے۔