لندن :(روزنامہ دنیا) بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول نے بھی کورونا کے خلاف جنگ شروع کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے خلاف ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی پروفیسر ڈیم سارہ گلبرٹ سے متاثر ہوکر دنیا کی مقبول ترین ‘باربی ڈول’ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔کمپنی کی جانب سے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کے ساتھ ساتھ مزید پانچ خواتین سے مشابہ باربی ڈول بھی تیار کی گئی ہیں جس کا مقصد کورونا کے خلاف مہم چلانے والی ان شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
نیلے کپڑوں اور کالے جوتوں کے ساتھ عینک لگائے منفرد گڑیا پروفیسرسارہ گلبرٹ کی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز نے زبردست قربانیاں دیں ہیں، باربی ان شخصیات کی کہانیوں کو سب کے سامنے لارہی ہیں، ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے باربی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہاہے جو قابل فخر ہے۔