ترکمانستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے قسم اٹھانا لازم

Published On 11 August,2021 04:43 pm

اشک آباد: (ویب ڈیسک) ترکمانستان میں ایک انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت شہریوں کیلئے لازمی ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے انھیں قسم اٹھانا ہو گی کہ وہ ویب سائٹس پر ممنوعہ مواد دیکھنے کیلئے VPN کا استعمال نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صدر کی بہت نرالی ہیں۔ وہ 2007ء اقتدار پر براجمان ہیں۔

ترکمانستان میں صدارتی حکم نامے کے تحت سوشل میڈیا ویب سائٹس جن میں ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب قابل ذکر ہیں کی انتہائی کڑی نگرانی کی جاتی ہے کہ کوئی شہری ان کا غلط استعمال تو نہیں کر رہا۔

ترکمانستان کے صدر صدر قربان اس وقت بھی بہت مشہور ہوئے تھے جب انہوں نے دارالحکومت میں اپنا سونے کے پتوں سے بنا ایک مجسمہ لگانے کا حکم دیا تھا۔ اس کی تعمیل میں ان کا 28 میٹر بلند ایک مجمسہ نصب کیا گیا۔

اسی طرح صدر نے اپنی کتوں سے محبت کے اظہار کے لیے حکم دیا کہ ان کے پسندیدہ ترین کتے کا ایک مجسمہ نصب کیا جائے۔ یہ مجسمہ دارالحکومت کے ایک اہم مقام پر لگایا گیا۔

خیال رہے کہ ترکمانستان وسطی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ اس کی آبادی 30 لاکھ سے بھی کم نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا کُل رقبہ 4.91 لاکھ مربع کلو میٹر ہے۔ ترکمانستان دنیا میں قدرتی گیس کے تیسرے بڑے ذخائر رکھتا ہے۔

 

Advertisement