شکاری نے 100 پاونڈ سے وزنی مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Published On 13 August,2021 12:11 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا ) امریکا کے ایک ماہی گیر نے 125پاؤنڈوزنی مچھلی پکڑ لی جس پر اسے عالمی ریکارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرائٹ دریا سے پکڑی گئی اس مچھلی کی لمبائی 7فٹ ہے ۔مچھلی پکڑنے میٹ نیولنگ نامی ماہی گیر کاکہناہے کہ اس نے اس مچھلی کو تیر کمان کے ساتھ شکار کرکے پکڑا۔میٹ نیولنگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ شکار کیلئے نکلا تھا۔

دونوں دوستوں نے مچھلی کو دیکھ کر نشانہ لگایا اور اس کا نشانہ درست جگہ پر لگا جس سے مچھلی اس کے ہاتھ آگئی،ماہی گیر کا کہنا تھا کہ اتیی بڑی مچھلی پکڑ لینے پر اسے یقین نہیں آرہا ۔
 

Advertisement