قبر سے باہر نکلتے انسانی بالوں نے سب کو خوفزدہ کر دیا

Published On 18 September,2021 10:04 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک قبرستان میں قبر سے باہر نکلے انسانی بالوں نے سب کو خوفزدہ کر دیا۔

کیلی فورنیا میں واقع سینٹ جوزف کیتھولک قبرستان میں آنے والا شخص اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اس نے ایک قبر کے قریب انسانی بال دیکھے۔ قبر پر لگے کتبے کے مطابق قبر ایک صدی قدیم ہے جہاں آنے والے 37 سالہ شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے قبر کی مضبوط کنکریٹ میں ایک دراڑ ہے جہاں سے انسانی بال باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ قریب موجود درخت کی جڑیں قبر کے اندر تک بڑھ گئیں جس کے باعث اندر موجود انسانی باقیات باہر آگئیں۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ان بالوں کا ایک نمونہ ٹیسٹ کروائے گا تاکہ تصدیق ہوسکے کہ یہ انسانی بال ہیں یا کسی اور جاندار کے بال ہیں۔
 

Advertisement