خاتون کے لمبے بالوں کی 13 لاکھ ڈالر کی انشورنس

خاتون کے لمبے بالوں کی 13 لاکھ ڈالر کی انشورنس

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ اناستاسیہ اپنے بالوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے ہر روز دو بوتل کنڈیشنر استعمال کرتی ہیں، ان کے لمبے بالوں کی انشورنس 13 لاکھ ڈالر (22 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد) میں کی گئی ہے ۔

اناستاسیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے کافی دیر فضا میں جھولنے والی ماہر ہیں۔واضح رہے کہ بالوں کے ذریعے کرتب دکھانا معمولی بات نہیں کیوں کہ یہ کھیل بہت تکلیف دہ، خطرناک اور مہنگا ہے۔