بھارتی سرکاری آئل کمپنی کا شادیوں پر پٹرول اور ڈیزل تحفے میں دینے کا آپشن

بھارتی سرکاری آئل کمپنی کا شادیوں پر پٹرول اور ڈیزل تحفے میں دینے کا آپشن

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری آئل کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ’اپنے پیاروں کی زندگی کے آغاز کو مزید خاص بنائیں۔ شادیوں کا جشن منانے کے لیے پرفیکٹ گفٹ، انڈین آئل کا ای واؤچر آج ہی لیں اور اپنے پیاروں پر محبت نچھاور کریں۔‘

بھارتی انڈین آئل کی یہ پیشکش سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ پسند آئی جس کی وجہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں او رصارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید تنقید بھی کی گئی۔