شیر خوار نے زندگی کا پہلا لفظ کیا کہا، ویڈیو وائرل

شیر خوار نے زندگی کا پہلا لفظ کیا کہا، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 9 ماہ کے بچے نے اپنا پہلا لفظ  آل رائیٹ برو   یعنی ٹھیک ہے بھائی، ادا کیا۔ یہ سن کر بچے کی ماں حیرت زدہ رہ گئی اور شیر خوار بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 22 سالہ کیرن نامی ماں اور 26 سالہ کیرن اپنے بچے کی یہ صلاحیت دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔

ماں کا کہنا ہے کہ جب بچے کی ویڈیو بنائی تو اندازہ نہ تھا اس نے کیا کہاہے، بعد میں ویڈیو اپنے والدین کو دکھائی تو جو آواز کانوں میں پہنچی وہ  آل رائیٹ برو  تھی جس پر ہم سب بے ساختہ ہنس پڑے۔ بعد ازاں قہقہوں کے ساتھ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔