سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں لوگوں کی کاروں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا لے جانے کی وارداتیں بڑھنے پر عوام نے دروازے کھلے چھوڑنے شروع کر دیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کار مالکان ایسی یووی نما کاروں کے پچھلے ٹرنک کے دروازوں کو بھی کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس سے نقب زنوں کو یہ پیغام ملتا ہے کہ کار میں کوئی قیمتی شے موجود نہیں جس کیلئے تکلف کیا جائے۔ ورنہ اس سے قبل چور گاڑیوں کے شیشے توڑ کو اندر جھانکتے تھے ، جس سے چیزیں انہیں ملتی تھیں یا نہیں مگر شیشے ٹوٹنے کا نقصان ضرور ہوتا تھا۔
پولیس نے لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا ہے، پولیس کے مطابق چور اسے دعوت نامہ بھی سمجھ سکتے ہیں، کار میں کچھ نہ پا کر ٹائر، بیٹری اور اندر نصب ساونڈ سسٹم بھی چرا سکتے ہیں۔