بارودی سرنگیں ڈھونڈنے ، ٹی بی کا پتہ چلانے والے چوہے

Published On 06 January,2022 10:32 am

ڈوڈوما: (روزنامہ دنیا) تنزانیہ کی ایک تنظیم "اوپوپو" چوہوں کی مدد سے بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کے علاوہ ٹی بی کا پتہ چلانے کا کام بھی لے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی مناسب سے چوہوں کو ہیرو کا نام دیا گیا ہے۔ صرف ایک سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی ہونے کے علاوہ یہ چوہے 45 سینٹی میٹر لمبے ہوتے ہیں اور تنگ جگہوں سے بھی آسانی سے گزر جاتے ہیں۔ مضبوط یادداشت کے سبب ان چوہوں کا انتخاب کیا گیا اور چند ماہ تک انہیں زمین میں دفن کی گئی بارودی سرنگیں تلاش کرنے کی تربیت دی گئی۔

چوہے بہت جلد کام سیکھ گئے اور انہوں نے بارودی سرنگیں ڈھونڈ کر اپنی افادیت ثابت کر دی۔ اس کامیابی کے بعد اپوپو نے چوہے آن لائن فروخت کرنا شروع کر دیئے۔ اپوپو میں چوہوں کو ٹی بی کا پتہ لگانے کی تربیت بھی دی جانے لگی ہے کیونکہ غریب ممالک میں ٹی بی کی تشخیص کے روایتی طریقوں پر بہت رقم خرچ ہوتی ہے۔
 

Advertisement