ہیئر سٹائلسٹ نے بال کاٹنے کے دوران خاتون کے سر پر تھوک دیا، ویڈیو وائرل

ہیئر سٹائلسٹ نے بال کاٹنے کے دوران خاتون کے سر پر تھوک دیا، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور ہیر سٹائلسٹ جاوید حبیب کی ایک ورکشاپ کے دوران خاتون کے بالوں کو سٹائل کرنے کے لیے اپنے تھوک کا استعمال کرنے کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہوئی ہے جس میں شدید تنقید کی گئی ہے۔

خواتین کے قومی کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرپرسن ریکھا شرما نے یوپی کے ڈی جی پی کو وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے فوری طور پر تحقیقات کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کا لکھ دیا ہے ۔

ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید حبیب کو اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔