سال 2030 میں رمضان میں 36 روزے ہوں گے، ماہر فلکیات

Published On 13 April,2022 09:06 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2030 میں رمضان المبارک میں 36 روزے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 2030 میں رمضان 2 مرتبہ آئے گا جس کی وجہ عیسوی سال میں 2 ہجری سالوں کی آمد ہے اور عیسوی و ہجری سال میں 11 روز کا فرق ہوتا ہے۔ خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہو گا کیوں کہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے۔ 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030 میں رکھے جائیں گے۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہو گا اور 1452 ہجری میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہو گی۔

 

Advertisement