افغان شہری کا سائیکل پر حج سفر کا آغاز ،ویڈیو وائرل

Published On 10 May,2022 07:18 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حال ہی میں اپنی سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کیا ہے۔

فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور حج پر جانے کے لیے آج کے دورِ جدید میں ہوائی جہاز سفر کا سب سے آسان ذریعہ ہے لیکن کچھ مسلمان اس سفر کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا ہی ایک افغان شہری نے بھی کیا ہے۔

افغان شہری نور احمد کے شوق کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش بھی کی گئی لیکن ان کے جواب نے حکومت وقت کو حیران کردیا۔

نور احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے طور پر سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اللہ کے احکامات کی پیروی کررہا ہوں۔ انہوں نے ایران اور عراق پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل 2016 میں روسی نوجوان جب کہ 2019 میں برطانوی شہری بھی حج کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے سفر کے بعد مکہ پہنچے تھے۔
 

Advertisement