خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد اس کے بچے کو جنم دیدیا

Published On 22 June,2022 07:58 pm

لیورپول:(ویب ڈیسک) برطانوی شہر لیور پول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد اس کے بچے کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین میک گریگر کے شوہر جس کا نام کرس تھا کی ٹرمینل برین ٹیومر کے باعث جولائی 2020 میں موت ہوگئی تھی، دونوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچہ پیدا ہو تاہم کرس کی موت نے خاتون کو شدید صدمہ پہنچایا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس کی موت کے تقریباً دو سال بعد لارین نے اب اپنے مرحوم شوہر کے بچے کو جنم دیا ہے، لیورپول سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ بیوہ IVF پراسس کے ذریعے حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئی اور 17 مئی کو بیٹے کو جنم دیا۔

خاتون نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے بیٹے کو اس کے والد کی تصویر دکھانے ضرورت ہے، ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
 

Advertisement