کمبوڈیا: (دنیا نیوز) ایشین ملک کمبوڈیا میں مُردوں کا فیسٹیول منایا گیا، شرکاء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد میں کھانا تقسیم کیا۔
سانڈ کی سواری کرنا ، ریس لگانا اور بچوں کی ریسلنگ فیسٹیول کی پہچان ہیں، لوگ مندر کے سامنے رکھے پیالوں میں اپنے پیاروں کے حصے کا کھانا رکھتے ہیں، پیسے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔
یہ فیسٹیول ستر کی دہائی میں کمبوڈیا پر ویتنام کے حملے میں مرنے والے ہزاروں افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔