فرانس میں ہائی لائن پر تقریباً سوا 2 کلومیٹر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم

Published On 25 September,2022 10:24 am

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں ایک شخص نے ہائی لائن پر تقریباً سوا 2 کلومیٹر چل کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

2017 میں پیرس کے ٹروکاڈیرو سکوائر اور ایفل ٹاور کے درمیان تار پر چل کر نصف کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر کے شہ سرخیوں میں آنے والے نیتھن پاؤلن نے مونٹ سینٹ مائیکل میں تار پر 2.20 کلومیٹر چل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاؤلن کے تار پر چلنے کی ویڈیو اِنسٹا360 نامی کیمرا کمپنی نے ریکارڈ کی جس کو بعد میں یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا، پاؤلن نے انسٹا360 کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اتنی طویل ہائی لائن پر چلنے کے احساسات کا بیان کیا جانا تقریباً ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جب وہ یہ کام کرتے ہیں تو بہت طاقتور محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات خود کو بہت چھوٹا محسوس کرتے ہیں، ایسا کرنے کے قابل ہونا انہیں آزاد محسوس کراتا ہے۔

واضح رہے یونیسکو کی جانب سے مونٹ سینٹ مائیکل کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔

 

Advertisement