پیرس: (ویب ڈیسک)کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت کو بڑی مہارت سے اور بغیر کسی اضافی مدد کے عبور کرکے سوشل میڈیا پر “فرانسیسی اسپائیڈر مین” کا لقب حاصل کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت پر چڑھتے وقت اسپائیڈر مین جیسا لال لباس زیب تن کئے ایلین رابرٹ نے یہ کارنامہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام دے کر یہ پیغام دیا کہ ابھی تو میں جوان ہوں۔
60 سالہ رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ میں عبور کیا اور اوپر پہنچ کر فتح کے جذبے سے سرشار اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے کامیابی کا اعلان کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رابرٹ ٹور ٹوٹل انرجی ٹاور پر چڑھے وہ اس سے قبل موسمیاتی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے کے لئے متعدد بار اس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
Alain Robert climbed the 48-story Tour TotalEnergies building in Paris to celebrate his 60th birthday. I want to send people the message that being 60 years old is nothing. You can still do sport, be active, do fabulous things, he said https://t.co/kotWiUMtQu pic.twitter.com/CuWQSENyCM
— Reuters (@Reuters) September 18, 2022