نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے اکثر اوقات ایسی دلچسپ و عجیب قسم کی خبریں سامنے آتی ہیں جن پر فوری طور پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی حوالے سے ایک اور خبر آئی ہے جس کے مطابق شادی کے آٹھ سال بعد شوہر ’لڑکی‘ نکلا۔
بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڑودرا میں ایک 40 سالہ خاتون نے تھانہ میں شکایت در ج کروائی، اس نے بتایا کہ میری شادی 2014ء میں ہوئی تھی اور اب مجھے علم ہوا میرا شوہر پیدائشی طور پر لڑکی تھا اور اس نے بلوغت میں آنے کے بعد آپریشن کروا کے جنس تبدیل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر ویراج وردھن کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے، جس میں بتایا گیا جب اس کا شوہر لڑکی ہوتا تھا اس کا نام وجیتا تھا۔
خاتون نے شوہر کے گھر والوں کے نام بھی ایف آئی آر میں نامزد کیے ہیں اور بتایا کہ فراڈ میں وہ بھی ملوث ہیں۔
خاتون کے مطابق ویراج وردھن کے ساتھ ملاقات رشتے کرانے والی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔ پہلے سے شادی شدہ تھی، 2011ء میں شوہر کی موت واقع ہو جانے کے بعد 14سالہ بیٹی کے ساتھ اکیلی رہنے لگی، اس دوران میری ملاقات ویراج سے ہوئی، یہ ملاقات چند ماہ چلتی رہی، پھر فروری 2014ءمیں دونوں نے شادی کر لی۔ شادی میں دونوں کے خاندان کے افراد موجود تھے۔ شادی کے بعد دونوں ہنی مون کے لیے کشمیر بھی گئے تھے۔
خاتو ن نے بتایا کہ ہنی مون کے دوران ویراج میرے ساتھ تعلق قائم کرنے سے کتراتا رہا اور حیلے بہانے کرتا رہا۔ جب میں نے اصرار کیا تو جھوٹ بولا دیا کہ میرا روس میں ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں اس مجھے شدید چوٹیں آئی تھیں ، اس کے بعد چھوٹی سی سرجری ہوئی جس کے بعد میں کچھ حد تک ٹھیک ہو گیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد اس نے وزن کم کرنے کے لیے سرجری کرانے کا بہانہ کیا اور کلکتہ چلا گیا۔ اور آپریشن کروا کر واپس آ گیا، اس کے باوجود وہ ازدواجی تعلق نہیں رکھتا تھا۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔