بلی کی ’ایسکلیٹر‘ پر چڑھنے کی ناکام کوشش، دلچسپ ویڈیو وائرل

Published On 29 September,2022 09:57 am

لاہور: (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر بلیوں کی مزاحیہ ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بلی ’ایسکلیٹر‘ پر چڑھنے کی کوشش کررہی ہے یقیناً آپ کو بھی یہ ویڈیو دیکھ کر ہنسی آجائے گی۔

ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ ’تم جانتی ہو یہ استنبول ہے۔‘ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو ترکیہ کی ہے، وائرل ویڈیو میں بلی کو ایسکلیٹر پُراعتماد انداز میں چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بلی جیسے ہی ایسکلیٹر پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن نیچے کی طرف جاتی رہتی ہے پھر ایک شخص اس کی مدد کو آتا ہے اور اسے اُٹھا کر دوسرے ایسکلیٹر کی طرف رکھ دیتا ہے جس کے بعد وہ اوپر چلی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

کچھ صارفین بلی کی ویڈیو دیکھ کر مسکراتے رہے تو کسی نے بلی کی مدد کرنے والے شخص کی تعریف کی، ایک صارف نے اس ویڈیو کو مشہور کارٹون سیریز ’ٹام اینڈ جیری‘ سے ملایا۔

Advertisement