لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی سکے بنانے والی سب سے قدیم کمپنی رائل منٹ نے رمضان المبارک سے قبل اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے نقش والے گولڈ بار (سونے کے بسکٹ) جاری کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ویلز کی مسلم کونسل سے مشاورت کے بعد 20 گرام سونے کے یہ بار بنائے گئے ہیں۔
خانہ کعبہ کے نقش والے 999.9 فیصد خالص سونے سے بنے ایک گولڈ بار کی قیمت 1 لاکھ 112 اعشاریہ 58 برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔
رائل منٹ کمپنی میں قیمتی دھاتوں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی کا کہنا تھا کہ سکے بنانے کی 1100 سالہ تاریخ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے کاریگروں نے تمام مسلمانوں کیلئے متبرک ترین مقام خانہ کعبہ کی خوبصورت شبیہہ والے گولڈ بار تیار کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس گولڈ بار کی پیکنگ کیلئے بھی اسلامی تھیم کا ہی انتخاب کیا گیا ہے جو اسے ہمارے کسٹمرز کیلئے عیدالفطر کے دوران ایک قیمتی تحفہ یا پھر 999.9 فیصد خالص سونے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع بن سکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے گولڈ بار کے بارز چیریٹی ایونٹ میں نیلامی کیلئے پیش کیے گئے ہیں، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی۔