90 سالہ کچھوے کے ہاں پہلی بار 3 بچوں کی پیدائش

Published On 20 March,2023 04:39 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی شہر ہیوسٹن کے چڑیا گھر میں 90 سالہ کچھوے کے ہاں پہلی بار 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن کے چڑیا گھر میں کچھوے کی معدوم نسل ریڈیٹ کے 90 سالہ نر پکلز کچھوے اور مادہ پکلز کے ہاں گزشتہ دنوں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پیلے اور کالے رنگ کے تینوں بچوں کے نام ڈِل، غرکن، اور جالاپینو رکھے گئے ہیں۔

90 سالہ پکلز گزشتہ 36 سال سے ہیوسٹن کے چڑیا گھر میں مقیم ہے جبکہ مادہ پکلز کو 1996 میں اس چڑیا گھر کا حصہ بنایا گیا تھا، مادہ کچھوے کے انڈوں کو دیکھ کر چڑیا گھر کے حکام حیران بھی ہوگئے تھے۔

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والے ان کچھوں کے جوڑے کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش کو منفرد سمجھا جارہا ہے کیوں کہ ہیوسٹن کی مٹی اس نسل کے کچھوؤں کے لئے سازگار نہیں سمجھی جاتی۔

Advertisement