چار بہنوں نے بوسنیا کی پہاڑی پر ’’ہوبٹ فلم والا ‘‘ گاؤں بنا لیا

Published On 13 May,2023 03:20 pm

بوسنیا: (ویب ڈیسک) بچپن میں لارڈ آف دی رنگز اور ہوبٹ فلموں سے متاثر ہو کر اپنی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے بوسنیا کی ایک سرسبز پہاڑی پر ایک گاؤں نما قصبہ تعمیر کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لارڈ آف دی رنِگز کتابوں کو پڑھنے کے بعد یہاں رہنے والی چار بہنیں، میلیسوچ سسٹرز، اس کے سحر میں گرفتار ہوگئیں، انہوں نے جب فلموں میں اس کے جادوئی مکانات دیکھے تو انہوں نے اس علاقے کو سیاحتی مقام بنانے کا ارادہ کیا۔

اس پہاڑی علاقے کے پاس ایک ندی بہتی ہے جبکہ اوپر سے پوری وادی نظر آتی ہے جو بہت ہی خوبصورت بھی ہے، چاروں بہنوں میں سب سے بڑی بہن ملیجانا نے بتایا کہ ’ ہم اکثر اس علاقے میں آتے رہے اور سوچتے تھے کہ اسے سیاحوں کیلئے مزید پرکشش کیسے بنایا جاسکتا ہے؟

اس گاؤں کو ’کریسووو ہوبٹون‘ کا نام دیا گیا ہے، پھر دوسری بہنوں، ودرانا اور ویلنٹینا نے ملکر اس کی تعمیر شروع کی اور دائرے نما سوراخ والا پہلا گھر تعمیر کیا، اب دو گھر بن چکے ہیں اور مزید تین گھر زیرِ تعمیر ہیں، تعمیر میں انہیں لارڈ آف دی رنگز جیسے مکانات کی شکل دی گئی ہے۔

اندر سے مکان کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس پر غار کا گمان بھی ہو، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ میں اس دلچسپ مقام کا تذکرہ ہو رہا ہے۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے