اتر پردیش: (ویب ڈیسک) دلہن شادی والے دن عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کلاس روم میں بیٹھی طالبات اس وقت حیران ہوگئیں جب ایک طالبہ دلہن بن کر پرچہ دینے پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بی اے فائنل ایئر کی طالبہ کرشنا راجپوت دلہن کے لباس میں سوشیالوجی کا پیپر دینے آئی، یہ پرچہ 4 مئی کو ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ ملتوی ہوا اور پیپر کی نئی تاریخ 16 مئی آئی جس دن اس کی شادی تھی۔
#WATCH | Uttar Pradesh: A BA final year student and newlywed bride, Krishna Rajput took the exam for Sociology paper on 16th May.
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 17, 2023
"My wedding is important and so are the examinations. My vidai will be after I write my exam," she says. pic.twitter.com/SFpHPkI3fB
تاہم شادی والے دن طالبہ عروسی لباس میں ہی پرچہ دینے پہنچ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔
کرشنا راجپوت کا کہنا ہے کہ میری شادی کے ساتھ میرے امتحانات بھی اہم ہیں، پرچہ دینے کے بعد ہی میری رخصتی ہوگی۔