شہری نے ڈبل سواری کے دوران کتے کو بھی ہیلمٹ پہنا دیا

Published On 25 May,2023 09:36 am

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں شہری نے ڈبل سواری کے دوران کتے کو بھی ہیلمٹ پہنا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے شہری کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی، اس ویڈیو کی انوکھی بات یہ تھی کہ موٹرسائیکل پر شہری کے ساتھ موجود کتے نے بھی ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران حفاظت ہر کسی کا حق ہوتا ہے چاہے انسان ہو یا جانور۔

اس کے علاوہ اس ویڈیو پر مزید دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔