بھارتی نوجوان نے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published On 18 September,2023 09:10 am

اتر پریش: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک نوجوان نے مردوں کی کیٹیگری میں سب سے لمبے ترین بالوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے 15 سالہ سدکدیپ سنگھ چاہل نے اپنے بال کبھی نہیں کاٹے اور اس کے بالوں کی لمبائی 4 فٹ 9.5 انچ ہے جس کے بعد اس نے نوجوان کے طور پر سب سے لمبے بال رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل ہفتے میں 2 بار اپنے بالوں کو دھوتا ہے اور ان کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سدکدیپ سنگھ چاہل عام طور پر اپنے بالوں کو باندھ کر اوپر سے پگڑی پہنتے ہیں جیسا کہ سکھوں کا رواج ہے، ان کے خاندان اور ان کے بہت سے دوست سکھ ہیں تاہم ان میں سے کسی کے بھی اتنے لمبے بال نہیں ہیں۔

بھارتی نوجوان نے مستقبل میں اپنے بال مزید بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔