ظفروال میں دو منہ والے بچھڑے کی پیدائش

Published On 24 November,2023 08:35 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) خدا کی قدرت ، ظفروال میں بھینس نے دو منہ والے بچھڑے کو جنم دے دیا۔

 قدرت آئے دن کسی نہ کسی معجزے کی صورت میں اپنے ہونے کا یقین دلاتی رہتی ہے، ایسا ہی ایک قدرتی معجزہ ظفروال کے نواحی قصبہ درمان میں سامنے آیا جہاں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دماغ تو ایک ہے مگر منہ دو اور آنکھیں چار ہیں۔

بچھڑے کے مالک نصیر نے کہا کہ بچھڑا بالکل تندرست ہے اور دونوں منہ سے بھینس کا دودھ پی رہا ہے، بچھڑے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے عوام پہنچ رہی ہے۔

بچھڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔