دولہے کے نوٹوں کے ہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دولہے کے نوٹوں کے ہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کی توجہ سمیٹ لی اور ہر ایک دیکھنے والے کو حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں ایک دولہا شادی کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑا نظر آ رہا ہے، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ اس کے گلے کا کئی میٹر طویل ہار ہے جس میں بھارتی مالیت کے 500 روپے کے نوٹ لگے ہوئے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے مذکورہ دولہا کے ہار میں تقریباً 20 لاکھ بھارتی مالیت کے نوٹ لگے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر کئی صارفین اسے پسند اور دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ دولہا ہے یا چلتی پھرتی اے ٹی ایم مشین جبکہ ایک اور صارف نے ہار میں موجود نوٹوں کو جعلی قرار دے دیا۔