میلبورن:(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کی مقامی ایئر لائن میں برہنہ ہو کر بھاگنے والا شخص کی غیر اخلافی حرکت پر مسافر حیران رہ گئے ، پولیس نےگرفتار کر لیا گیا۔
غیر اخلاقی حرکت کے مرتکب شخص پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے ایئر لائنز اٹینڈنٹ کو نیچے گرانے اور ہوائی جہاز کو واپس مڑنے پر مجبور کیا تھا ، تاہم اس کی اس حرکت پر جہاز کے عملے نے فوری پولیس کو اطلاع کی تو اسے پولیس نے ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلبورن ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مغربی ساحلی شہر پرتھ کے مشرقی ساحل پر پیش آیا ، جہاں ورجن آسٹریلیا کی پروازساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
ایک ایئرلائنز کے ملازم نے بتایا کہ پرواز VA696 ایک ’خلل انگیز مسافر‘ کی وجہ سے پرتھ ہوائی اڈے پر واپس آگئی، جہاں آسٹریلوی فیڈرل پولیس افسران طیارے کا انتظار کر رہے تھے اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کھڑے تھے۔
دوسری جانب آسٹریلوی پولیس کا گرفتار شخص کے بارے میں کہنا تھا کہ ایسے بدحواس شخص کو تشخیص کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ہی تفتیش آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔