الباحہ :(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں مسافر نے اونٹنی کو ندی میں ڈوبنے سے بچاکر انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی، سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو ہیرو قرار دیدیا۔
دوسری طرف اونٹنی کو یقینی خطرے سے بچانے والے سعودی شہری کی سوشل میڈیا پر تحسین کی جا رہی ہے۔
ابو دالخلیل الزلفاوی الباحہ کے علاقے میں معمول کا سفر پر تھے جب انہوں نے اونٹنی کو وادی کی ایک ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے دیکھا، انہوں نے فوراً اسے بچانے کا فیصلہ کیا،اس کے لیے انہیں وادی کو عبور کرنا تھا، انہوں نے ندی کے کنارے جھاڑیوں کی بڑی بڑی شاخوں کو ہٹانے کی کوشش کی جو اونٹنی کو پیچھے ہٹنے سے روک رہی تھیں۔
ابو دخیل نے کہا کہ انہوں نے اپنی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ان شاخوں کو رسی سے پیچھے کی طرف کھینچا، اس نے نے پورے ریسکیو مشن کو ایک ویڈیو میں ریکارڈ کیا جسے اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا، سوشل میڈیا پرزلفاوی کے اس اقدام کو سراہاجا رہا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں اونٹوں کو ثقافتی ورثے کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس پر سعودیہ نےخاص توجہ دی ہے۔