کراچی:(ویب ڈیسک) ایمبولینس کشتی پر حاملہ خواتین کو طبی سہولیات دینے والی باہمت مڈوائف نیہا منکانی نے مثال قائم کردی۔
شہر قائد کے گنجان آباد جزیرے ’بابا آئی لینڈ‘ میں کوئی ہسپتال موجود نہیں ہے، یہاں بڑی تعداد میں برس ہا برس سے مچھیرے آباد ہیں ، یہاں کی حاملہ خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مڈوائف نیہا منکانی ایمبولینس کشتی کے ذریعے ہر ہفتے جزیرے پرآتی ہے۔
مچھیروں کی یہ بستی وقت گزرنے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہورہی ہے، یہاں سطح سمندر بلند ہونے سے بھی حاملہ خواتین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مڈوائف نیہا منکانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں ہر خاتون کو متاثر نہیں کرتیں ،آبادی کا کچھ حصہ ہیٹ سٹروک کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے، ایسے میں ان لوگوں کی واحد امید میں ہی ہوں اورمجھے ان مجبور لوگوں کی خدمت کرکے بےحد خوشی محسوس ہوتی ہے۔