قاہرہ :(ویب ڈیسک) مصرمیں ایک محنت کش خاتون کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کو دیکھ کر پتھر دل بھی موم ہوگئے۔
تصویر میں خاتون کوموٹرسائیکل پر اپنے دو بچوں کے ہمراہ کام پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک بچہ اس کی گود میں سوگیا ہے جب کہ دوسرا اس کے پیچھے بیٹھا سو رہا ہے۔
قاہرہ کی سڑکوں پر موٹرسائیکل چلانے والی محنتی ماں آرڈر ڈلیوری کا کام کرتی ہے اور اس وہ اپنے ساتھ بچوں بھی لے گئی تاکہ ان کی دیکھ بھال بھی کرسکے، اس کی تصویر سوشل میڈیا پرجنگل کی آگ کی طرح پھیلی، اچانک چلتے ہوئے ایک نوجوان نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
تصویر کےسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر رد عمل سامنے آنے لگا اور لوگ اس باہمت خاتون کی تلاش میں لگ گئے۔
آخر کار لوگ تصویر میں دکھائی دینے والی مریم حنفی تک پہنچ گئے۔
اس موقع پر دو بچوں کی ماں مریم نے بتایا کہ وہ اپنی موٹرسائیکل چلاتی ہیں اور اپنے دونوں بچوں کو روزانہ نانی کے گھر پہنچانے کیلئے اپنے ساتھ لے جاتی ہیں کیونکہ وہ نرسری کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔