پڑوسی نے ولیمے کی تقریب میں مدعو نہ کرنے پر میزبان کا سر پھاڑ دیا

Published On 24 December,2024 11:40 am

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ولیمے کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر پڑوسی نے میزبان کا سرپھاڑ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیش آیا جہاں ملزم نے میزبان کو ولیمے میں نہ بلانے پر طعنے دیئے جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھتی ہوئی ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ملزم نے پتھر مار کر میزبان کو زخمی کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ میزبان فضل محمد کو سر پر چوٹ آئی ہے، ملزم جان گل کے خلاف دفعہ 337 اے ڈی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملک فضل محمد کے بھتیجے کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

پولیس کا بتایا ہے کہ ملزم جان گل حملے کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔