لمبے کانوں والا بکری کا بچہ 44 لاکھ روپے میں فروخت

Published On 08 January,2025 12:27 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں لمبے کانوں والا بکری کا بچہ 60 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوگیا۔

لمبے کانوں والے بکرے کی نایاب خصوصیات نے اسے سعودی عرب میں ہر ایک کا مرکز نگاہ بنا دیا جہاں اس کی فروخت کیلئے نیلامی کی ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بکرے کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اس کی اہمیت میں اور اضافہ کر دیا اور مقامی شہریوں نے بکرے کے حصول کے لئے بولی بڑھانی شروع کر دی، تقریب کے دوران ایک سعودی شہری نے 60 ہزار سعودی ریال میں بکرے کر خرید لیا، جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 44 لاکھ 10 ہزار روپے کے لگ بھگ بنتے ہیں۔

یہ بکرا اپنی خاص شکل و صورت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور نیلامی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔