روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

Published On 06 January,2025 09:14 am

چنیوٹ: (ویب ڈیسک) پنجاب میں روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق عجیب و غریب واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں واقعہ پیش آیا جہاں روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں شوہر کو حوالات کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ روٹھی بیوی کو منانے کیلئے گولی لگنے کا بہانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم علی رضا نے خود پر فائرنگ ہونے کا بہانہ بنایا تھا، ملزم نے تیز دھار آلے سے زخم بنا کر 15 پر خود کو گولی لگنے کی اطلاع دی، علی رضا کے مطابق فائرنگ کا بہانہ اس لیے بنایا کہ ناراض بیوی واپس گھر آ جائے گی۔

پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران فائرنگ کی اطلاع جھوٹی نکلی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔