جرمن شہری نے 120 دن زیر آب رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

جرمن شہری نے 120 دن زیر آب رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جرمن ایرو سپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے 120 دن زیر آب رہ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں بنایا۔

سوزانا رئیس نے تصدیق کی ہے کہ روڈیگر کوچ 26 ستمبر کو پاناما کے علاقے Puerto Lindo کے سمندر کے نیچے 320 سکوائر فٹ کے کیپسول میں منتقل ہوئے تھے اور پورے 120 دن بعد 24 جنوری کو وہاں سے باہر نکلے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔