عدالت نے سابق شوہر سے خاتون کا جہیز کمرہ عدالت میں منگوا دیا

Published On 27 November,2025 05:13 pm

لاہور: (محمد اشفاق) تاریخ میں پہلی بار فیملی جج نے خاتون کے سابق شوہر سے خاتون کا جہیز کمرہ عدالت میں منگوا دیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے خاتون گل زیب کی شوہر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

خاتون کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ اس کے شوہر نے علیحدگی تو اختیار کر لی ہے لیکن اس کا سامان جہیز نہیں دیا جا رہا، لہٰذا سامان جہیز اس کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے سامان واپسی کیلئے بیلف بھجوایا لیکن سامان خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے وصول نہیں کیا۔

جس کے بعد عدالت نے جہیز کا سامان منگوایا تو بہت سا سامان نیا لا کر پیش کیا گیا اور عدالت نے جہیز کا سامان چیک کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔

سماعت کے دوران سامان کھول کر چیک کیا گیا اور خراب سامان شوہر کو واپس کیا گیا، فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے ہدایت کی کہ جو سامان خراب ہوا اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔