اگلے سال دنیا کس تاریخ کو ختم ہو جائے گی؟ حیران کن پیشگوئی

Published On 10 December,2025 10:51 am

برسبین: (ویب ڈیسک) 65 سال قبل 1960ء میں امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے پیشگوئی کی تھی کہ 13 نومبر 2026 (بروز جمعہ )کو دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے پیش گوئی میں بتایا تھا کہ انسانی آبادی میں لامتناہی اضافہ دنیا کے خاتمے کی وجہ بنے گا، انسانی نسل آخر کار یا تو زیادہ آبادی کی وجہ سے ختم ہو جائے گی یا پھر نیوکلیئر جنگ یا دیگر خطرناک طریقوں سے خود تباہ ہو جائے گی۔

سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے، جیسے زیادہ بچوں والے خاندانوں پر بھاری ٹیکس لگانا، تو اس تباہی کو روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے خاتمے کی کئی پیشگوئیاں کی جا چکی ہیں۔