گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر میں اٹلی پلٹ نوجوان کی شادی میں ڈالر، درہم ہوا میں اُڑتے رہے اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگ کرنسی لوٹتے رہے۔
ایک شادی میں پاکستان سمیت کئی دیگر ملکوں کے نوٹوں کی بارش کا منظر دیکھنے والوں کو حیران کر گیا، لوگ نئی گاڑیوں پر چڑھ کر پیسے لوٹتے رہے۔
جی ٹی روڈ پر میرج ہال میں مہنگائی کے دور میں نوٹوں کی بارش نے ہنگامہ مچا دیا، گاڑیاں بھی پیسے سمیٹنے کا ذریعہ بن گئیں۔
شادی میں غیر ملکی کرنسی کی انتہائی بارش سے نوٹ سڑکوں پر بکھرے رہے۔



