برطانیہ: سینڈوچ شاپ کے مالک کی 42 گھنٹے تک کرسمس گانے گنگنانے کی انوکھی کوشش

Published On 20 December,2025 08:57 am

لندن: (ویب ڈیسک) مسٹر ٹوسٹی کے نام سے مشہور ایک سینڈوچ کی دکان کے مالک نے لگاتار 42 گھنٹوں تک کرسمس کے گانے گنگنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

ڈیو پرچیز نے اس غیر معمولی چیلنج کے دوران اپنی سینڈوچ شاپ کو اندر سے بند رکھا تاکہ کسی قسم کی خلل کے بغیر وہ اپنی طویل میوزیکل میراتھون مکمل کر سکیں، وہ کرسمس کی خوشیوں کو ایک نئے اور یادگار انداز میں منانا چاہتے تھے۔

اس طویل کوشش کے دوران مختلف کرسمس گیت شامل کیے گئے، مقامی افراد اور آن لائن ناظرین نے اس کوشش کو خوب سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اب ڈیو پرچیز کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تصدیق کا انتظار ہے جس کے بعد یہ طے ہو سکے گا کہ آیا وہ واقعی دنیا میں سب سے طویل عرصے تک کرسمس کے گانے گنگنانے والے شخص بن گئے ہیں یا نہیں۔