برطانوی لڑکی نے ایک ہی برانڈ کی 877 منفرد اشیاء اکٹھی کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

برطانوی لڑکی نے ایک ہی برانڈ کی 877 منفرد اشیاء اکٹھی کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

19 سالہ ہوپ رابرٹس کے کلیکشن کو دیکھنے کے لیے بیڈفورڈ شائر میں ان کے گھر گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار پہنچے اور تصدیق کے بعد ان کو ریکارڈ سے نوازا۔

ہوپ رابرٹس اکثر اپنے جیلی کیٹس کلیکشن کی نمائش سوشل میڈیا پر کرتی رہتی ہیں جس سے ان کے ٹک ٹاک پر 27 ہزار اور انسٹاگرام پر 20 ہزار فالوورز ہو چکے ہیں، ان کے کلیکشن میں پلش ٹوائز، کی چینز، اسٹکرز، بیگ اور یہاں تک کے فنگر پپٹس بھی ہیں۔