نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خوش نصیب شخص نے پاوربال کا 1.8 ارب ڈالر کا انعام جیت لیا ہے، جو اب تک جیتا جانے والا امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ ہے۔
پاوربال انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد پاوربال کا جیک پاٹ 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو اب تک جیتا جانے والا امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ اور رواں برس کا سب سے بڑا پاوربال انعام ہے۔‘
فاتح کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری رقم 30 سالانہ اقساط میں وصول کرے یا ٹیکس سے قبل 834.9 ملین ڈالر کی ایک بار نقد رقم لینے کا انتخاب کرے۔
پاوربال کے مطابق جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 29 کروڑ 22 لاکھ میں ایک ہیں، تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام 2.04 ارب ڈالر تھا، جو سنہ 2022 میں کیلیفورنیا سے ٹکٹ خریدنے والے ایک شخص کو دیا گیا تھا۔
اس بار قرعہ اندازی کے جیتنے والے نمبرز 4، 25، 31، 52 اور 59 تھے، جبکہ پاوربال نمبر 19 تھ، اس سے قبل صرف ایک بار 2011 میں جیک پاٹ جیتا گیا تھا، جبکہ کرسمس کے دن اب تک چار بار جیک پاٹ نکل چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاوربال کا آغاز سنہ 1992 میں ہوا تھا۔



